• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ایم کیو ایم نے PAC سمیت 13 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے پی پی سےسندھ اسمبلی میں 13 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی جس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی شامل ہے، ایم کیو ایم کے وفد نےاسپیکر سندھ اسمبلی قادر شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی، رکن افتخار عالم اور جمال احمد شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید