• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، میڈیا کو تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ میڈیا کوتقریب کی کوریج سے روک دیا گیا ،اس حوالہ سے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ کے تقریباتی ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی،جہاں پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیا،تقریب میں سپریم کورٹ کے ججوں اور محدود تعداد میں وکلاء اور عدالتی عملہ نے شرکت کی جبکہ مبینہ طور پر سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی اعلیٰ قیادت میں سے کوئی ایک وکیل بھی شامل نہ ہوا ،یاد رہے کہ سپریم کورٹ کہ تاریخ میں پہلی بار میڈیا کو حلف برداری کی تقریب کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ہے ،اس حوالے سے متعلقہ پولیس حکام نے صحافیوں کوکہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے تقریب میں میڈیا کا داخلہ سختی سے منع کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہماری جانب سے میڈیا پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ،آخری خبریں آنے تک اس پابندی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ،یہ بھی یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سینئرترین جج منصور علی شاہ بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، جس کی بناء پر سینیارٹی میں تیسرے نمبر پر آنے والے جج ،جسٹس منیب اخترنے قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید