• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ایکسپریس وے سندھ حکومت کے حوالے کرنے، ہیوی ٹریفک چلانے کی مخالفت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہریوں نے’’ لیاری ایکسپریس وے‘‘ کو حکومت سندھ کے حوالے کرنے اور اس پر ہیوی ٹریفک چلانے کی مخالفت کردی۔ کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)و دیگر متعلقہ اداروں کے حکام اور خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ لیاری ایکسپریس وے کو سندھ حکومت کے حوالے کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے اس کراچی دشمن منصوبے کا حصہ نہ بنیں، جو ٹرانسپورٹرز کی ملی بھگت سے اس پر ہیوی ٹریفک چلا کر ، شہر اور شہریوں کے مفاد میں بنے اس منصوبے کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں واضح کیا کہ لاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچانے اور شہر کے عین درمیان سے گزرنے والے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کا آغاز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کے دور میں ہوا تھا اور کراچی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ مرحوم اور سابق سٹی ناظم سید مصطفیٰ کمال نے اس منصوبے کی تکمیل میں وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت کی تھی، جب کہ سندھ حکومت کا اس کی تعمیر و تکمیل میں کوئی کردار نہیں تھا۔

ملک بھر سے سے مزید