اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملزم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفرکیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ 21 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ،یاد رہے کہ 15مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث اس مقدمہ کی سماعت نہیں ہو سکی تھی آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کےسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے جبکہ عمران خان کے وکیل جواب الجواب پر دلائل دینگے۔