اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ ایک مہینے میں بڑا اضافہ ہوا ہے آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024 میں31کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3فیصد اضافہ ہوا، تاریخ میں ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.135ارب ڈالرز تھیں۔