• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا اپنے ماں باپ کو بھول جانا بڑی افسوسناک بات ہے، کامران ٹیسوری

کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکا کہنا ہے کہ ماں کی دعا ئیں کبھی ضائع نہیں ہو سکتیں،بچے اپنے ما ں باپ کو بھول جائیں تو یہ بڑی افسوسناک بات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدرز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کیا ۔ دارالسکون ویلفیئر سوسائٹی کی جنرل سیکریٹری فضیلت عنایت نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔گورنر سندھ نے دارالسکون کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بزرگوں کی خیریت دریافت کی،ان کے ساتھ کیرم بورڈ کھیلا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کسی بیٹے نے بنا مجبوری ماں کو یہا ں چھوڑا سمجھو جنت سے محروم ہوگیا،ماں کی پہلی محبت اس کا بچہ ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں کی دعا ئیں کبھی ضائع نہیں ہو سکتیں،بچے اپنے ما ں باپ کو بھول جائیں تو یہ بڑی افسوسناک بات ہے،اسلام میں بھی ماں کا بہت بڑا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنر سندھ میں یقین دلاتا ہوں آیا پہلی بار ہوں اب آتا رہوں گا،آئندہ ہفتے آپ سب لوگوں کے لیے پکنک کا اہتمام کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماں کی اہمیت میرے سمجھانے سے نہیں آپ کے سوچنے سے آئے گی ،زندگی کا لطف اٹھانا ہے ،تو اپنے ماں باپ کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت کسی بھی تازہ پھول سے زیادہ خوبصورت ہے،یہ الفاظ مزید سچ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ماں، بچے کی پہلی محبت، بہترین دوست اور رہنما ہوتی ہے، ماں کا کردار صرف انسان کے بچپن تک ہی محدود نہیں ہوتا بلکہ اس کی اہمیت انسان کی پوری زندگی میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اکثر اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس قیمتی وقت سے محروم ہو جاتے ہیں جو ہم اپنے پیاروں کے ساتھ گذار سکتے تھے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر بورڈ پر ماں کی اہمیت کے حوالے سے ایک خوبصورت شعر کے ذریعہ اپنے احساسات کی اظہار کیا۔
ملک بھر سے سے مزید