• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی فائلوں کے نام پر زمینوں کے قبضے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے جعلی فائلوں کے نام پر زمینوں کے قبضے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے مطابق زمینوں کے قبضے میں ملوث 3 ملزمان عبدالسلام مندرو، اختر علی اور محمد انیق کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان نے پاکستان آڈٹ ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کےپلاٹوں کی متعدد جعلی فائلیں تیار کیں۔ملزمان جعلی فائلوں کی آڑ میں پلاٹوں کے قبضے میں ملوث تھے۔ملزمان کے خلاف کاروائی سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔زمینوں کے قبضے میں ملوث سندھ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ اور ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔