• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم سرکل کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ کے سربراہ کا تبادلہ

کراچی(اسد ابن حسن) گزشتہ روز سائبر کرائم کراچی کے دو اہم افسران کے تبادلے کے بعد کراچی کے ایک اور اہم سرکل کے سربراہ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی سرکل کے قائم مقام سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کا تبادلہ زونل آفس کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ اے ایم ایل سرکل کا اضافی چارج اسٹیٹ بینک سرکل کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول اوستو کو سونپ دیا گیا ہے۔ عبدالروف شیخ کے وجہ تبادلہ کا سبب ایک میڈیکل کمپنی پر چھاپہ تھا جو ان کے سرکل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید