• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دوست پولیسنگ سے تھانوں کی خدمات کو بہتر بنانا ہوگا، آئی جی سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ عوام دوست پولیسنگ سے تھانوں کی خدمات کو مثبت اور بہتر بنانا ہوگا ، آئی جی کی زیر صدارت سندھ پولیس کے شعبہ آپریشنز میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سمیت آبادی کی شرح کو دیکھتے ہوئے تھانوں کے قیام اور انضمام پر تفصیلی بات چیت کی گئی ،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تھانوں کے قیام و انضمام سے متعلق تجاویز میں علاقہ آبادی،محل وقوع، جرائم کی شرح/ کرائم انالیسز، نارمل، حساس، انتہائی حساس جیسی درجہ بندیوں اور تھانوں کے فاصلوں کو بھی مدنظر رکھاجائے،انہوں نے کہا کہ کرائم انالیسز کے تحت کم جرائم والے تھانہ جات کے انضمام سے متعلق سابق افسران اور معززین علاقہ سےقابل عمل امور و اقدامات پر مشتمل رائے/ تجاویز بھی طلب کی جائیں،انہوں نے کہا کہ تھانوں میں عوام دوست اصلاحات اور مزید افرادی قوت کی فراہمی ناصرف امن و امان کے قیام میں مددگار اور معاون ثابت ہوگی بلکہ جرائم کے خلاف بھی ایک سود مند،مؤثر اور کارگر ہتھیار کے طور پر سامنے آئیگی،انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنل اور انویسٹی گیشن استعداد کار کو تقویت دینے کے لیئے باقاعدہ کورسز کے شیڈیول ترتیب دیئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید