• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید سلیم قادری کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، کٹھن وقت میں شہید سلیم قادری نے سنی تحریک کی بنیاد رکھی،عوام اہلسنت میں بیداری پیدا کی کہ وہ نظریہ اہلسنت اور حقوق اہلسنت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت پر کھارادر میں فکر سلیم قادری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ7ستمبر1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا،اس ماہ کو ماہ تاجدار ختم نبوت ﷺ کے عنوان سے منائینگے، کانفرنس میں کارکنان نے بھرپور شرکت کی،شاداب رضا نقشبندی کاکہنا تھا کہ کے الیکٹرک کرپٹ ترین ادارہ ہے سخت گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ ہم احتجاج کی سخت کال دینے پر مجبور ہوجائینگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید