• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وارکے انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لیاری سے لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب 2 ملزمان نصیب اللہ عرف نصیب جان اور عاقب علی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے2 عدد پستول بمعہ ایمونیش، 2 عدد موبائل فون اور ایک مو ٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نصیب اللہ اگست 2023میں مبین بلوچ کے ساتھ لیاری گینگ وار (وصی اللہ گروپ) میں شامل ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید