چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسیج خانیوال سے آیا ہے پولیس کی جانب سے مذکورہ فون نمبر کا سراغ لگانے اور ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق دھمکی آمیز میسیج ملا ہے، تھانہ کینٹ میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھمکی آمیز میسیج والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق میسیج میں یہ کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز میسیج پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں، چیئرمین سینیٹ کو جس نمبر سے میسیج آیا ہے اس کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے۔