• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل صیہونزم کی بنیاد پر قائم غاصب ریاست ہے، صابر ابو مریم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل یہودیت نہیں بلکہ صیہونزم کی بنیاد پر قائم کی جانے والی ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے، ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے یوم نکبہ کے عنوان پرمنعقد کئے گئے سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ،۔سیمینار کا انعقاد جین زی اسٹار سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مزید کہا کہ آج فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطینیوں کی ہر ممکنہ مدد کریں، ان کاکہنا تھا کہ قائدا عظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا اور کبھی بھی تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے اسرائیل کو شکست دے دی ہے۔ فلسطین کے مسئلہ کا واحد حل فلسطینیوں کی فلسطین واپسی میں ممکن ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اپنی قوت کے مطابق فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید