• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی کی ایرانی صدر کے انتقال پر تعزیت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی موت کی خبر سن کر گہرا دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور ایران کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ایرانی صدر اور ان کے وفد کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا تھا۔

ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید