• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سچے پاکستانی اپنے ملک اور اداروں سے پیار کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہائوس کراچی میں بنائی جانے والی علامتی اڈیالہ جیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سچے پاکستانی ہیں اپنے ملک اور اداروں سے پیار کرتے ہیں ،9 مئی واقعے پر آزاد ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ساری حقیقت سامنے آجائے گی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی انہوں نے پیغام دیا ہے کہ فوج ہماری ہے، قوم اور فوج میں جو فاصلے پیدا کئے گئے ہیں وہ ختم ہونے چا ہئیں ، ہمیں ڈھونڈنا ہوگا کس نے یہ فاصلے کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ بغیر مینڈیٹ کے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں اور بغیر مینڈیٹ کے کیئر ٹیکر حکومتیں بنائی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید