• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے عوام مسائل کا حل، بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، شاداب رضا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت ٹیکس کسی نہ کسی طریقے سے غریب عوام سے وصول کررہی ہے،مگر ان سے بجلی وگیس سے محروم اور اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں جمہوری حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل حل کریں،معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے قرضے لینا اور اس کا بوجھ غریب پر ڈالنا درست اقدام نہیں ہے،کے الیکٹرک، سوئی سدرن اور واپڈا کو روکنے والا کوئی نہیں ہے،بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید