• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے حادثے میں انتقال پر خالد مقبول کا اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے حادثے میں انتقال سے ہم سب انتہائی دکھی اور غمزدہ ہیں، دونوں مرحومین ایم کیو ایم پاکستان ضلع کوئٹہ کے فعال کارکن تھے اور تحریک کی جدوجہد میں ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید