• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 4-0 گول سے ہرا دیا

لندن (نیوز ڈیسک) کرسٹل پیلس کی فٹ بال ٹیم نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 4-0گول سے ہرا دیا۔ مائیکل اولیس،جین فلپ میٹیٹا،ٹائرک مچل اور مائیکل اولیس نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میںکرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پر حاوی ہوگئی۔کرسٹل پیلس کے مائیکل اولیس نے 12ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 1-0گول کی برتری دلا دی۔کرسٹل پیلس کی طرف سے جین فلپ میٹیٹا نے 40ویں منٹ پر ایک گول کر دیا۔ میچ کے ہاف پر کرسٹل پیلس کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 2-0کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں میچ کے 58ویں منٹ پر ٹائرک مچل نے ایک گول کر کے مقابلہ 3-0کر دیا ، میچ کے 66ویں منٹ پر مائیکل اولیس نے اپنا دوسرا اور میچ کا چوتھا گول کر کے مقابلہ 4-0کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ یوں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے باآسانی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو میچ میں 4-0گول سے ہرا دیا۔
یورپ سے سے مزید