• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں موسلادھار بارش سے دریاؤں میں طغیانی

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی کی ریاست سارلینڈ میں شدید بارش کے باعث سیلاب اور دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست کے دارالحکومت ساربروکن سمیت کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے پیش نظر بہت سی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ جرمن محکمہ موسمیات کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں تقریباً 100 لیٹر فی مربع میٹر بارش ہوئی۔ جرمنی میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم ان کی شدت میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب جرمن چانسلر اولاف شولس اپنے طے شدہ پروگراموں کو منسوخ کر کے ہنگامی طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس نے مقامی حکام کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوںکا دورہ کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کی جائزہ لیا اور شہریوں کے انخلا سے متعلق کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
یورپ سے سے مزید