• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کانز فلم فیسٹیول میں پیش

پیرس (رضا چوہدری) جیو فلمز اور مانڈوی والا انٹر ٹیمنٹ کی طرف ڈائریکٹر عثمان ریاض اور پروڈیوسر خضر ریاض کی کوششوں سے دس برس پہلے 2014میں شروع ہونے والی پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیارکردہ اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ دُنیا کے سب سے بڑے کانز فلم 77فیسٹیول میں پیش کردی گئی ہے۔ جیو فلمز کی پیشکش اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر مانو اینی میشن اسٹوڈیو نے بنائی ہے۔ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے موقع پر پاکستان کریسنٹ کلیکٹیو کی جانب سے فلم بنانے والوں کے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔ کانزفلم 77فیسٹیول میں حاضریں نے ’’دی کلاس ورکر‘‘ خصوصی توجہ سے دیکھا کیونکہ دی کلاس ورکر تاپی غوج کے حاضریں سب کی توجہ اپنی طرف مذکور کرلی۔ پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیارکردہ اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ دُنیا کے سب سے بڑے کانز فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی ہے۔ یہ فلم جیو فلمز اور مانڈووی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے رواں موسم گرما میں پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے موقع پر پاکستان کریسنٹ کلیکٹیو کی جانب سے فلم بنانے والوں کے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔ یہ فلم ڈائریکٹر عثمان ریاض اور پروڈیوسر خضر ریاض نے دس برس پہلے2014میں شروع کی تھی دس سالہ سفر طے کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

یورپ سے سے مزید