• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی شہر پر روسی حملے جاری، تین افراد ہلاک

کیف ( نیوزڈیسک) یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی فوج کے حملے میں 3افراد ہلاک اور 28زخمی ہو گئے روسی فوج نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا۔ حملے میں 3افراد ہلاک اور 28زخمی ہوئے ،جب کہ حملے سے سول ڈھانچے ، توانائی کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ماسکو انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ خارکیف کو ملبے کا ڈھیر بنانے کے درپے ہے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا خارکیف پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہرپر اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں،جس کے باعث وہاں کے شہری تیزی سے انخلا کررہے ہیں۔ جمعہ کے روز روس نے دعویٰ کیا تھا کہ فوج نے یوکرین کے شمالی شہر خارکیف میں 9قصبوں پرقبضہ کرلیاہے جب کہ ولچانسک شہر کے مغرب اور شمال سے بھی یوکرینی فوج پسپائی پرمجبور ہوگئی ہے۔
یورپ سے سے مزید