دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر ) ہالینڈ کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات حاجی مشتاق احمد، سہیل احمد اور نثار احمد کی طرف سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ہالینڈ بر سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور طریقے سے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی ہالینڈ کی پاکستانی ایمبیسی میں تعینات سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ تھے۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن واصف علی واصف تجارتی و سرمایہ کاری قونصلیٹ محمد شفیق حیدر ورک، فرسٹ سیکرٹری جمال ناصر نے بھی شرکت کی۔ تلاوت قران پاک سے تقریب کا باقاعدہ اغاز کیا گیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض غلام حسین کیانی نے ادا کیے۔ جامعہ مسجد مہناج القران ہالینڈ دی ہیگ کے امام و خطیب حضرت مولانا یاسر نسیم نے امت مسلمہ حاضرین مجلس اور حاجی ادریس احمد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ ڈنر میں مہمانوں کی تواضع مختلف کھانوں سےکی گئی۔