• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق خان کا پھر میئر لندن منتخب ہونا عوامی خدمت کا ثبوت ہے، نعیم خان

پیرس (نیوز ڈیسک) چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس، ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن، سابق کوآرڈی نیٹر وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ چوہدری نعیم اختر کا کہنا تھا کہ مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے، مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صادق خان ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور کہنہ مشق سیاسی رہنما ہیں، صادق خان کی قیادت میں لندن کے عوام ترقی اور خوشحالی کے مزید منازل طے کریں گے، ایک پاکستان نژاد کا لندن کا تیسری بار میئر منتخب ہونا پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کی پارلیمان اور عوام صادق خان کی کامیابی اور کامرانی کیلئے دعا گو ہیں۔

یورپ سے سے مزید