• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں امریکی فوجی کی گرفتاری پر کشیدگی بڑھ گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی فوجی کو روس میں چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جس پردونوں ممالک میںکشیدگی بڑھ گئی۔ اسٹاف سارجنٹ 34 سالہ گورڈن بلیک جنوبی کوریا میں تعینات تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گورڈن بلیک کو ٹیکساس میں اپنے گھر واپس آنا تھا لیکن اس کے بجائے وہ دوست سے ملنے روس چلا گیا تھا جہاںاسے بلاوجہ گرفتارکیاگیا۔امریکی حکام کے مطابق امریکی فوجی کی گرفتاری سے روس کے ساتھ امریکا کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ روس میں فوجی کو مناسب قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یوکرین میں جنگ کے حوالے سے پہلے ہی تناؤ میں اضافہ ہوا تھا۔
یورپ سے سے مزید