• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیے کے ڈرون نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی نشاندہی کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترکیے کے ڈرون نے تپش کے ایک ماخذ کی نشاندہی کی ہے جو ممکنہ طور پر ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہو سکتا ہے۔ 

مشتبہ جگہ تبریز شہر سے 100 کلومیٹر دور ہے، ڈرون کی نشاندہی کے بعد 73 امدادی ٹیمیں ممکنہ حادثے کی جگہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اب علاقے تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں، حادثے کے 15 گھنٹے بعد بھی اب تک کوئی بھی امدادی ٹیم ہیلی کاپٹر تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں موجود دیگر افراد سے متعلق ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے، بارش اور دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہے جو تلاش میں دشواری کا سبب ہے۔

دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس مقام پر تپش تھی وہاں ہیلی کاپٹر کا ملبہ نہیں ملا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے تپش کی جگہ کا جائزہ لیا مگر ہیلی کاپٹر کا ملبہ نہیں ملا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید