• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں مصنوعی ذہانت والے ایف 16 طیارے کا تجربہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں مصنوعی ذہانت کے حامل بغیر پائلٹ والے ایف 16طیارے کا تجربہ کرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مصنوعی ذہانت کا یہ استعمال فوجی ایوی ایشن میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ایف 16طیاروں کی ڈاگ فائٹنگ کا اہتمام ایڈورڈ ائیر فورس بیس اور اس سے جڑے وسیع صحرا میں کیا گیا۔ائرفورس نے 1990ء کی دہائی میں اسٹیلتھ پروگرام کے تحت اسے متعارف کرایا تھا اور اس وقت یہ منصوبہ بندی کر لی گئی تھی کہ 2028 تک اس نئی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لڑنے والے 1000 بغیر پائلٹ کے ایف 16 طیارے تیار کیے جائیں گے۔
یورپ سے سے مزید