• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں 5 منزلہ عمارت گرگئی، 8 افراد ہلاک

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقا میں 5منزلہ عمارت گرنے سے 8افراد ہلاک اور درجنوں ملبے تلے دب گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ جارج شہر میں پیش آیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔اس دوران ملبے سے 26افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ،جبکہ 8افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں 50افراد دبے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یورپ سے سے مزید