• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں امن وامان پر اجلاس سے پہلے صدر سندھ کے باسیوں کو ڈاکوؤں سے بچائیں، حافظ حمداللّٰہ


جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری بلوچستان میں امن و امان پر اجلاس سے پہلے سندھ کے باسیوں کو ڈاکوؤں سے بچائیں۔

اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ  ڈاکوؤں نے 14 سالہ بچے ایاز پٹھان کو اغوا کر لیا ہے۔ ویڈیو آئی ہے کہ ڈاکو 50 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایاز پٹھان کی فوری رہائی کا بندوبست کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید