• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف 1985ء کے بعد سے حکومت بدلنے کی ہر سازش میں شریک رہے ہیں، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف 1985ء کے بعد سے حکومت بدلنے کی ہر سازش میں شریک رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی حکومت بدلنے کا یہ دکھ ہے کہ عوام ان کے لیے باہر نہیں نکلے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر لندن چلے جائیں گے تو عوام کس کے لیے نکلتے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان میں صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اس لیے لوگ نکل رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت جو عدلیہ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

 لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ پولیس حکام نے غلط بیانی کی، پہلے بتایا مقدمات 11 ہیں، اب 36 تعداد ہو چکی، عدالت غلط بیانی کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید