سینئر سیاسی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایرانی صدر کی حادثاتی موت پر افسوس ہوا ہے، ایرانی صدر کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
اس دوران شاہد خاقان عباسی نے نیب میں اپنی پیشیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عدالتوں میں آتے ہوئے پانچواں سال چل رہا ہے، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، یہ ادارہ ملکی تباہی کا سبب بنا۔