گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔
ماہرین صحت کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں لہٰذا شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔
ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اورپانی ابال کر استعمال کریں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔