• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی، یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، مختلف شہروں میں ریلیاں

سانحہ 9 مئی کو پاکستان بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف شہروں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں، تاجروں، طلباء اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔

ملتان اور شجاع باد میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کی ریلیاں نکالی گئیں۔

فیصل آباد میں بین المذاہب امن کمیٹی کی ریلی میں پولیس، محکمہ صحت کے ملازمین اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ میں ن لیگ، سول سوسائٹی اور تاجروں نے ریلیاں نکالیں۔

بہاولپور میں ن لیگی کارکنان نے ریلی نکالی، بہاولنگر تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے متعدد مقامات ریلیاں نکالیں۔

سرگودھا، لودھراں، راجن پور، گجرات، ڈی جی خان میں سرکاری ملازمین، طلباء، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج کےحق میں نعرے بلند کیے۔

حیدرآباد میں ہندو برادری نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی۔

سکھر میں طلباء کی جانب سے قاسم پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

ٹھٹھہ، سجاول، شکارپور، عمر کوٹ، مٹیاری، اوباڑو، تھرپارکر، ٹنڈو لہیار میں ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے ذمہ داران کو سزائیں دی جائیں۔

کوہاٹ، نوشہرہ، مردان، مانسہرہ اور باجوڑ میں سیاسی و سماجی تنظیموں نے استحکام پاکستان ریلیاں نکالیں۔

چلاس میں سول سوسائٹی اور ن لیگ جبکہ اٹھ مقام آزاد کشمیر میں سول سوسائٹی نے پاک فوج کےحق میں مظاہرے کیے۔

بلوچستان میں خضدار، حب، نوشکی، بارکھان، واشک، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی میں طلبہ، قبائلی عمائدین، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ریلیاں نکالیں۔

قومی خبریں سے مزید