• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایرانی صدر کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 

سندھ اسمبلی اجلاس کا آج کا ایجنڈا بدھ تک ملتوی کردیا گیا۔ 

اسمبلی فلور پر صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے انتقال کے سبب آج کی کارروائی ملتوی کی جائے۔

سندھ اسمبلی میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر قرارداد پیش کی گئی، قرارداد وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اسلامی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر تسلیم کیا۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایوان ایران کے عوام اور مرحومین کے اہل خانہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ یہ ایوان ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ عہدیداران گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید