چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم باب کعبہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔
رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری نے 8 اپریل 2024ء کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری نے قیمتی قلم چیف جسٹس کو تحفے میں دیا تھا۔
سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیرِ اعظم سے منظوری کے بعد قلم سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی منظوری دی۔
چیف جسٹس نے قیمتی قلم وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میوزیم میں رکھوا دیا۔
اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کے سیکریٹری نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔