• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی فوج کا محاصرہ، العودہ اسپتال میں پینے کا پانی ختم

اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں العودہ اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں العودہ اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری ہیں، عرب میڈیا کے مطابق شمال میں جبالیہ، مرکز میں نصائرات، جنوب میں خان یونس اور رفح میں اسرائیلی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں العودہ اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے مریضوں اور طبی عملے کو اسپتال میں داخل ہونے یا باہر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق العودہ اسپتال میں اب پینے کا پانی بھی ختم ہو چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیر ِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں رفح میں جاری کارروائی اور غزہ میں قیدیوں کی واپسی کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید