• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے اور کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں ملیں، ایک شخص نے مبینہ خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل ناتھا خان پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے40 سالہ بابر راشد جا ں بحق جبکہ 35سالہ عبدالصبور ولد عبدالغفور اور 40 سالہ فیصل ولد اکبر زخمی ہوگئے،کورنگی سیکٹر32Aگلی نمبر12کے قریب فلیٹ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 40 سالہ محمد سلمان ولد عبدالرفیق جاں بحق ہوگیا ، دریں اثنا بلال کالونی گلی نمبر 9میں جاوید ولد زبیر نے مبینہ طور پر گھر کے اندر گلے میں پھندا لگا کرخودکشی کرلی، لیاری جہاں آباد،لاشاری محلہ عثمانیہ مسجد کے قریب ایک شخص کی لاش ملی پولیس کاکہنا ہے نشہ کی زیادتی کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی ہے،سہراب گوٹھ یوسف پلازہ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید