• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کورنگی میں ناقص بلدیاتی نظام کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے تحت مظاہرہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی کی جانب سے مین روڈ کورنگی چار نمبر پر ضلع میں ناقص بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،علامہ مبشر حسن۔عمران عباس ۔معمبر عباسکا کہنا تھا کہ لانڈھی و کورنگی کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،علاقہ مکین پینے کے صاف پانی،مخدوش سٹرکوں اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کواد اکرنا ہوگا۔ مظاہرین نے وزیرا علی سندھ، وزیر بلدیات،میئر کراچی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید