• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسکو کی موبائل بینکنگ ایپ بند ہونے سے صارفین کو پریشانی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) ٹیسکو کی موبائل بینکنگ ایپ اور ویب سائٹ بند ہونے سے صارفین کی بہت بڑی تعداد اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے سے محروم ہو گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز صبح ٹیسکو کی موبائل بینکنگ ایپ اور ویب سائٹ اچانک بند ہوگئی جس سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتقریبا 6سو سے زائد صارفین نے اپنے بینکنگ اکاؤنٹس تک رسائی میں مسائل کے حوالے سے شکایت رپورٹ کی۔ سائٹ نے رپورٹ کیا کہ 53 فیصد کو ان کے موبائل بینکنگ کے ساتھ مسائل تھے سوشل میڈیا پرصارفین کی طرف سے کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے مسائل سے آگاہی دی گئی ۔صارفین سوشل میڈیا کے ذریعے ایپ پر آنیوالے مسائل‘ نیٹ ورک خرابی یا دیگر معلومات کی فراہمی کیلئے سوالات کی بوچھاڑ کرتے رہے۔ بعض صارفین نے کہا کہ وہ اپنے ٹیسکو بینک موبائل ایپ سے لاگ آؤٹ ہوئے مگر دوبارہ لاگ ان نہیں ہو سکے ٹیسکو بینک کے ترجمان کے مطابق کچھ وقت تک صارفین موبائل اور آن لائن بینکنگ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے یہ اب ٹھیک کردیاگیاہے اور ہم اپنے صارفین سے کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
یورپ سے سے مزید