• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج ہوگا

ڈبلن(اسپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3ٹی 20انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (جمعہ) کلونٹرف کرکٹ کلب گرائونڈ، ڈبلن میں کھیلا جائے گا ۔ \ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے بازبابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم، شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان،عثمان خان،ابرار احمد،حارث رئوف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔آئرلینڈ ٹیم کو پال اسٹرلنگ لیڈ کریں گے۔آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان 3میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14مئی کو کھیلا جائے گا۔ 3ٹی 20میچوں کی سیریز کے تمام میچز کوکلونٹرف کرکٹ کلب گرائونڈ ، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔دریں اثنا آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22سے30مئی تک ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید