• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ ’’جیٹھا لال‘‘ کی ٹیم قرار

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہی تنقید کا نشانہ بن گئی ہے، بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے انڈین ٹیم کی ورلڈ کپ کِٹ کا مزاق اڑانا شروع کردیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی ورلڈ کپ جرسی پر مختلف میمز شئیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔شائقین کی جانب سے انڈین ٹیم کی نئی جرسی کو مشہور کامیڈی ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار جیٹھا لال کی کرکٹ ٹیم کی جرسی قرار دیا جارہا ہے۔کئی ٹوئٹر صارفین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کو سرف ایکسل سے مشابہہ قرار دیا جبکہ بھارتیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کی جرسی کو ٹرول کیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی نیلے اور نارنجی رنگوں کے ساتھ نمایاں ہے۔جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 6مئی کو جرسی متعارف کرائی، تو “تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ “ کے ناظرین نے ٹیم انڈیا کی کٹ کو اُسی ڈرامے کے (جی پی ایل اسپیشل) میں دکھائے گئے کپڑوں سے مماثل قرار دیا۔
یورپ سے سے مزید