• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایچ خورشید کے نظریات سے ہی آزادی کشمیر ممکن ہے، خواجہ محمد لطیف

لوٹن(شہزاد علی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن کے بزرگ رہنما خواجہ محمد لطیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے پرائیوٹ سیکرٹری کا اعزاز حاصل کرنے والی تاریخ ساز شخصیت، سابق صدر آزاد کشمیر اور بانی صدر جوں وکشمیر لبریشن لیگ خورشید ملت کے ایچ خورشید ہی وہ سیاسی شخصیت ہیں جن کے نظریات پر چل کر ہی آزادی کشمیر ممکن ہے۔ خواجہ محمد لطیف نے کشمیر کے مسئلے کے حل پر ایک خصوصی بیان میں کہا کہ کے ایچ خورشید نے تسلیم کرو کشمیر کا نظریہ پیش کیا تھا اگر اس نظریہ کو تسلیم کر لیا جاتا تو آج ریاست جموں و کشمیر دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے موجود ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے ریاست جموں کشمیر کے عوام اور سیاست دان خورشید ملت کے متعلق تقریبات اور سیمنار کا انعقاد کر کے عہد کریں کہ خورشید ملت کی جلائی ہوئی شمع روشن رکھی جائے گی اور تحریک آزادی کشمیر کو اس کے اصل سیاق و سباق کے ساتھ پیش کرنے کے لیے جدوجہد آخر دم تک جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے غیر مشروط حق خودارادیت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔خواجہ محمد لطیف نے کہا کہ آج بھی اگر ِخورشید ملت کے نظریات کے مطابق جدوجہد آزادی کشمیر کو منظم کیا جائے، آزاد کشمیر حکومت صحیح معنوں میں بااختیار بنادیا جائے جو مقدمہ کشمیر خود عالمی فورمز پر پیش کرسکے تو کشمیریوں کی آواز زیادہ موثر طور پر ابھر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید ملت بلاشبہ تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں کا مشترکہ قومی اور ملی اثاثہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خورشید ملت خورشید الحسن خورشید (کے ایچ خورشید) ملت کاشمر کا ایک عظیم سرمایہ اور عظیم رہبر اور ایک بڑے مدبر انسان تھے جنہوں نہ صرف مشکل اور نامسائد حالات میں تحریک پاکستان میں برصغیر کے عوام اور تحریک کشمیر کے مختلف مواقع پر کشمیریوں کی فکری رہںنمائی کی آپ کے حالات زندگی کا مطالعہ واضح کرتا ہے کہ آپ پاکستان اور کشمیریوں کے عظیم محسن تھے۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں اور وہ اپنے محبوب قائدین کے افکار کو اپنے لیے مشعل راہ بناتی ہیں ۔ علاوہ ازیں خواجہ محمد لطیف نے آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کے لیے چلائی جانے والی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس تحریک کو طاقت کے زریعے پُرامن تحریک کو کچلنے کی کسی بھی کوشش کی اور سیز کشمیری بھرپور مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہآزاد کشمیر حکومت کے لئے مناسب یہی ہوگا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق بہم پہچانے کے لئے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے جائز مطالبات کے کو تسلیم کرنے اور خطے میں خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
یورپ سے سے مزید