• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف براڈ کاسٹر نے اسرائیلی ترجمان کو لاجواب کردیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) معروف براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے اپنے شو کے دوران اسرائیلی حکومت کے ترجمان کو لاجواب کردیا۔ پیئرس مورگن نے شو کے دوران سوال کیا کہ اسرائیل کے خیال میں اس کی فوجی کارروائی میں اب تک کتنے فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں؟ اسرائیلی ترجمان ایوی ہیمن (Avi Hyman) نے جواب میں کہا کہ اسرائیل نے حماس کے 14ہزار ارکان کو قتل کیا ہے، مگر اس دوران کتنے عام شہری مارے گئے، اس کا انہیں علم نہیں ہے۔پیئرس مورگن نے ایوی ہیمن کو لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو حماس ارکان کی تعداد کا پتا ہے مگر عام شہریوں کی ہلاکت کی تعداد کا کیوں نہیں معلوم ہے؟ براڈ کاسٹر کا کہنا تھا کہ اس جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی ترجیح حماس کے ارکان کو مارنا ہے، آپ کو عام شہریوں کی ہلاکت سے کوئی غرض نہیں ہے۔
یورپ سے سے مزید