وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی صحت سے متعلق فکر مند ہوں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان کے مخلص دوست ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا خادم حرمین شریفین امت مسلمہ کے لیڈر اور رہنما ہیں۔
وزیراعظم نے کہا، میں اور پاکستانی عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔