• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کا عندیہ دیدیا


لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طلبی کا عندیہ دے دیا۔

عدالت عالیہ لاہور کے چیف جسٹس نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کےلیے پنجاب حکومت کے پاس آخری موقع ہے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر 24 جون کو آئندہ سماعت تک ججز تعینات نہیں ہوتے تو وزیر اعلیٰ پنجاب خود عدالت میں پیش ہوں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر وَن پر رکھنے کا کہا ہے، آپ کو کابینہ کی اسپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا جمعے کے روز کابینہ کا اجلاس بلا کر یہ معاملہ حل کرلیتے ہیں، حکومت کو ہائی کورٹ کی طرف سے دیے گئے ناموں پر کوئی اعتراض نہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آج حکومتی کمیٹی کے لوگ بھی نہیں آئے، آپ عدالتوں کی یہ عزت کرتے ہیں۔

عدالت عالیہ لاہور نے آئندہ سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید