• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ’ہیرامنڈی‘ کا گانا ’ساکل بن‘ 700 سال پرانا ہے

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ’ہیرامنڈی‘ کا پہلا ٹریک ’ساکَل بَن‘ انٹرنیٹ پر خوب توجہ کا مرکز رہا ہے جبکہ اس گانے کو آج سے 700 سال قبل لکھا گیا تھا۔

جی ہاں کلاسیکل میوزک ٹریک ’ساکل بَن‘ کی تاریخ 700 سال پرانی ہے جسے 1253 میں پٹیالا، بھارت میں پیدا ہونے والے معروف صوفی شاعر وگلوکار امیر خسرو کی جانب سے لکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’ہر زندگی ڈاٹ کام‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج کل فلم شائقین کے دلوں پر راج اور ذہنوں میں چھا جانے والے گانے کو امیر خسرو کی جانب سے 12ویں 13ویں صدی کے دوران لکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ گانا سنجے لیلا بھنسالی کی تازہ ترین پیشکش، نیٹ فلکس سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں فلمایا گیا ہے جس کی عکاسی دیکھ کر صوفی کلام کا ہر چاہنے والا جھوم اٹھتا ہے۔

’پھول رہی سرسوں سکال بن‘ گانے کی عکس بندی میں خصوصی طور پر سرسوں رنگ کا ہی استعمال کیا گیا ہے جس کی ایک مکمل تاریخ ہے۔

دوسری جانب اس دعوے سے متعلق بھارتی فنکار و  سوشل میڈیا مواد تخلیق کار، لک مہیشوری نے ایک ویڈیو بھی شیئرکی ہے جس میں انہوں نے اس گانے کے لکھے جانے کے پیچھے کی کہانی بتائی ہے۔

لکش مہیشوری کا دعویٰ ہے کہ اس گانے کو بسنت کی تھیم پر لکھا گیا تھا۔


امیر خسرو نے سرسوں کے پھولوں کا ایک گلدستہ اپنے مرشد حضرت نظام الدین اولیاء کو خوش کرنے کے لیے پیش کیا تھا۔

اُس دن سے لے کر آج تک ہر بسنت کے موسم میں دہلی میں واقع حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر بسنت کے موسم میں سرسوں رنگ کی چادریں اور پھول چڑھائے جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید