• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کا سب سے زیادہ 77 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں قیادت کا اعزاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف جمعے کوڈبلن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کرکے سب سے زیادہ میچوں میں قیادت کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انہوں نے77میچز میں کپتانی کرکے ایرون فنچ اور دھونی کو ریکارڈ سے محروم کردیا ہے۔ ایرون فنچ نے76میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی ۔ بابر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نصف سنچریوں کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ انہوں نے108ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں38ففٹی پلس رنز بنائے ہیں۔کوہلی نے109ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں38ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔ بابر ٹی ٹوئنٹی میں100مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے پلیئر ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل نے110، 110 جبکہ کوہلی نے105مرتبہ ففٹی پلس اسکور بنایا ہے۔