کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے منگل کو کراچی ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اور وہاں سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسے ایک معیاری اسٹیڈیم قرار دیا، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ قومی کھیل ہاکی سیاست کی وجہ سے تباہ ہوگیا، ہاکی فیڈریشن میں بھی کرائم داخل ہو گیا ہے ،وزیراعظم نوٹس لیں جو لوگ ہاکی چلا رہے ہیں ان کے خلاف انکوائری ہورہی ہیں۔