• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی پر حسن علی پاکستان اسکواڈ سے ریلیز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں مایوس کن کارکردگی اور حارث رؤف کے فٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔ وہ اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کے پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان جمعرات یا جمعہ کو متوقع ہے۔توقع ہے کہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ٹریول ریزرو ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔بابراعظم (کپتان) ، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، اور محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان۔

اسپورٹس سے مزید