کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) سیپک ٹاکر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ریگو اور ڈبلز میں ابتدائی تینوں میچوں میں شکست کھا گئی ۔ ایونٹ میں شریک 9 رکنی ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی شیرو علوی ہیں جن کی عمر 32 سال ہے، دیگر کھلاڑی 50 سال کے لگ بھگ ہیں ۔کوالالمپور میں پاکستانی ٹیم کو ریگو اور ڈبلز دونوں ایونٹس میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ایران سے شکست کا سامنا رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان سیپک ٹاکرا کے نام سے دنیا کے مختلف ممالک میں ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیم کا صوبوں میں کوئی وجود ہے اور نہ ہی اس کی قومی چیمپئن شپ ہوتی ہے۔