فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آج مذاکرات کے 2 دور ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور دوپہر اور دوسرا دور شام کو ہو گا، جس میں ایف بی آر ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گا۔
رواں سال ٹیکس وصولیوں پر پیشرفت اور اگلے مالی سال کے لیے ہدف پر بھی بات ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ اور زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور اس میں قانونی مشکلات پر بات ہو گی، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔